ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ اس کے زیر التواء مسائل کے حل کے لیے امریکی ثالثی کی تجویز کو آج سختی کے ساتھ ٹھکرا دیا۔اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے کل نیویارک میں
کہا تھا
کہ ٹرمپ انتظامیہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں میں
حصہ بننا پسند کرے گا۔سفارتی گلیاروں میں اسے امریکی خارجہ پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔